Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے ٹرمپ کا دباﺅ مسترد کردیا

ریاض۔۔۔ پیٹرول کے طویل المیعاد سودے 2فیصد زیادہ نرخوں پر طے پا گئے۔ خلاف توقع امریکہ کے پیٹرول ذخائر میں کمی اور سعودی عرب کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کا دباﺅ قبول نہ کرنے کی وجہ سے پیٹرول کے نرخوں میں 2فیصد اضافہ ہوگیا۔ امریکی صدر نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پیٹرول کے نرخوں میں اضافے سے اوپیک ممالک کو روکنے کا اہتمام کرے۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک اور اسکے اتحادی معاملات کو نہایت معمولی انداز میں لے رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے اوپیک سے کہا تھا کہ وہ خام پیٹرول کی پیداوار پر پابندیوں میں تخفیف کرے۔
 

شیئر: