Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے نام سے تارکین کو کاروبار کرکے کیا ملے گا؟

جدہ۔۔۔ماہرین اقتصاد نے بتایا ہے کہ جو مقیم غیر ملکی، غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے مطابق سعودیوں کے نام سے کاروبار کرینگے انہیں 5فائدے حاصل ہونگے۔ ایوان شاہی نے سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے اپنے کاروبار کے خاتمے کیلئے 16سفارشات کی منظوری جاری کردی ہے۔ اس کے تحت سعودی عرب میں اقتصادی سرگرمیاں فروغ پائیں گی اور یہاں سے زر مبادلہ باہر نہیں جائیگا۔اس کے تحت حقیقی سرمایہ کار کے نام منظر عام پر لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا حجم 300تا400ارب ریال تک پہنچاہواہے۔ مملکت سے سالانہ 45ارب ریال اسی زمرے میں باہر جارہا ہے۔

شیئر: