Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ اردن کا عمران خان سے رابطہ،ثالثی کی پیشکش

  اسلام آباد...اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ پاکستان اور ہند میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مدبرانہ سوچ پر مبارکباد دی اور کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدام کو سراہا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق عمران خان نے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ عمران خان نے کہا کہ پاک، ہند کشیدگی کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ یہ دیرینہ تنازع اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہو گا۔ پاکستان امن ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔ ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خطے میں امن چاہتے ہیں ،پاکستان نہیں چاہتا کہ کشیدگی بڑھے اور ہند کا جنگی جنوں خطے میں امن کیلئے خطرہ بنے۔

شیئر: