Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر کورٹ کا محنتانے کی ادائیگی میں ٹال مٹول پر4ملین جرمانہ

ریاض۔۔۔ لیبر کورٹ ریاض نے محنتانے کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنے والوں پر 4ملین ریال کا جرمانہ کردیا۔ یہ جرمانہ قانون محنت کی دفعہ 94کے بموجب کیا گیا ہے جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر کوئی کفیل یا نجی ادارہ اپنے کارکنان کی تنخواہوں میں بلا وجہ تاخیر کرے گا تو اس پر جرمانہ کیا جائیگا۔ عدالتی امو رکے ماہرین نے اس فیصلے کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض لیبر کورٹ نے مملکت کے تمام علاقوں میں قائم نجی ادارو ںکو عملی پیغام دیدیا ہے کہ اگرانکی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بلا وجہ تاخیر ہوئی، آنا کانی کا مظاہرہ کیا گیا تو وہ قانون کی گرفت سے بچے نہیں رہیں گے۔ قانون محنت کی دفعہ 94میں تحریر ہے کہ اگر عدالت میں یہ بات ثابت ہوجائے کہ آجر نے مقررہ وقت پر اجیر کو اسکا محنتانہ ادا نہیں کیا اسکا اس کے پاس کوئی جواز بھی نہیں تھا تو ایسی صورت میں اس پر کارکن کی تنخواہ سے دگنا جرمانہ ہوگا۔ یہ جرمانہ فروغ افرادی قوت فنڈ میں جمع کیا جائیگا اور اس رقم سے نجی اداروں میں سعودی شہریوں کے روزگار کے اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ 
 

شیئر: