Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سمیت 28ممالک نے یورپی کمشنری کی فہرست مسترد کردی

ریاض۔۔۔ سعودی عرب سمیت 28ممالک نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ سے متعلق یورپی کمشنری کی جاری کردہ فہرست کو مسترد کردیا۔ اس کا باقاعدہ اعلان یورپی ممالک کے ماہرین جمعرات کو برسلز میں کرینگے۔ اس موقع پر ہر ملک منی لانڈرنگ کی فہرست سے متعلق اپنے موقف کا باقاعدہ اعلان کریگا۔ سعودی عرب14فروری کو مذکورہ فہرست مسترد کرچکا ہے۔ اسکا اعلان وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کیاتھا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ سعودی عرب کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد کی عالمی مساعی میں موثر کردارادا کرنے کے باوجود مبینہ فہرست میں شامل کرنا افسوسناک امر ہے۔ مملکت نے یورپی کمشنری کو اپنا وفد ریاض بھیجنے کی بھی دعوت دی تھی تاکہ وہ مملکت آکر سعودی کاوشوں اور حقائق سے واقفیت حاصل کرسکیں۔
 

شیئر: