Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا،عارف لوہار

معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے دنیا بھر میں امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ہماری فوج ہمارا مان ہے۔یہ ملک اسلام کے نام پر  حاصل کیاگیا۔اسکی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بھی مہنگا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں جو دنیا میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں ، ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات کے خواہاں رہے ہیں مگر ہندنے ہمیشہ ہماری امن پسندی کو کمزوری تصور کیا ۔ انہوںنے کہا کہ امن سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ،امن کے راستے پر چل کر ہی دنیا کے ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کا شمار دنیا کی پانچ بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ ہمارے جوان اپنے وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔
 

شیئر: