Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،ہند کشیدگی ،اسپیکر کا178ملکوں کو خط

  اسلام آباد..اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کی 178پارلیمان کو خط لکھ کر ہند کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور عالمی سرحدی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق حالیہ ہندوستانی جارحیت کے خلاف پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد بھی ارسال کر دی گئی۔خط میں دنیا بھر کی 178 پارلیمنٹ کے سر براہان اور اسپیکرزکو ہند کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ۔اسد قیصر کے خط کے مطابق عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن ہند کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہند نے پاکستان کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا دیا ۔ اسپیکر نے کہاکہ پاکستان اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرےگا۔پاکستانی ماہراور پیشہ ورانہ پائلٹوں کے ہاتھوں ہندوستانی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لئے واضح پیغام ہے۔ بحیثیت عوام کے منتخب کردہ نمائندگان، آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔اسد قیصر کا اپنے ہم منصب اسپیکروں کو لکھے گئے خط میں کہاکہ کشمیر کے مظلوم عوام پر روا ہندوستانی مظالم کا نوٹس لیں اور دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں سے محفوظ بنائیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔

شیئر: