Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21لاکھ پونڈ کی اسمگلنگ پر سعودی خاتون مصر میں گرفتار

قاہرہ ۔۔۔ قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام نے ایک سعودی مسافر خاتون کو 20لاکھ سے زیادہ مصری پونڈ اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔ ”الیوم السابع“ اخبار کی اطلاع کے مطابق مسافر خاتون السعودیہ کی پرواز سے سفر کرنے کیلئے امیگریشن کی کارروائی کرا رہی تھیں۔ متعلقہ حکام نے شبے کی بنیاد پر اسکے بیگ کی تلاشی لی جس سے 21لاکھ 89ہزار600مصری پونڈ برآمد ہوئے۔خاتون کاٹن کے کپڑوں میں مذکورہ رقم لپیٹ کر رکھے ہوئے تھی۔ خاتون کو سفر سے روک دیا گیا اور اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
 

شیئر: