Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ریس کلب میں پاکستان ڈربی کا انعقاد

لاہور: لاہور ریس کلب میں ہونے والے مقابلوں میں چیمپیئن شپ ہاٹ کیلیفورنیا نے جیت لی۔ فاتح کو ٹرافی اور انعامی رقم دی گئی۔ لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں سال کی سب سے بڑی ریس پاکستان ڈربی کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ڈربی کیلئے گھوڑے میدان میں اترے لیکن فتح ہاٹ کیلی فورنیا کو حاصل ہوئی۔ دوسری پوزیشن جنریشن اور تیسری پوزیشن گولے کوئین نے حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 7لاکھ اور ٹرافی سے نوازا گیا۔لاہور ریس کلب میں منعقد دیگر دوڑوں میں سویٹ گولڈن، آن دی اسپاٹ، قلندرہ، ریس نیلی دی ملائکہ، ٹائیگر جیٹ، ریس بینوولینٹ نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت لئے۔ تماشائیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ دیکھنے سے چھٹی کا دن اچھا گزر جاتا ہے۔ ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ بارش اور ٹھنڈ کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد لاہور کلب پہنچی اور اپنے پسندیدہ جوکی اور گھوڑے کو دل کھول کر داد دیتے رہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: