Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافت کو دوڑ کی بنیاد بنائیں گے

منگل 5مارچ 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وژن 2030میں سعودی دانشوروں کے ثقافتی احساسات اور خیالات نظر انداز نہیں کئے۔ وجہ یہ ہے کہ ثقافت ہی کسی معاشرے کی بنیاد کا پتھر، اسکی ترقی کا عنوان، اسکے تمدن کا نشان اور اس کے افکار ، اقدار اور عادات کا مخزن ہوتی ہے۔
سعودی وژن نے ثقافت کو اپنی دلچسپیوں کا مرکز بنایا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب میں ان دنوں ثقافتی ہلچل ہے۔ بہت ساری تیز رفتار تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ سوچے سمجھے پروگرام کے تحت ثقافتی سرگرمیاں ابھر رہی ہیں۔یہ منظر نامہ بتا رہا ہے کہ ثقافت اور اہل ثقافت پر ہی حقیقی دوڑ انحصار کررہی ہے۔ جانے پہچانے حقائق کے مطابق ثقافت ہی وہ ماحول برپا کرتی ہے جس میں انسان کی نشوونما ہوتی ہے۔ ایک نسل سے دوسری نسل تیار ہوتی ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ثقافت اس کی آئیڈیالوجی، اسکے افکار، اسکے عقائد ، اسکی مذہبی تعلیمات ، اسکی زبان ، فنون ، عادات، رسم و رواج اور قوانین سے تشکیل پاتی ہے۔
اس تناظر میں ہم اپنے نوجوانوں سے یہ امید کرتے ہیں۔ دانشوروں اور ثقافتی ادارو ں سے بھی ہماری آرزو یہی ہے کہ وہ مملکت میں ثقافتی ہلچل کی ہمرکابی کریں۔ ثقافتی انجمنیں ، ادبی انجمنیں اور فنون لطیفہ کے ادارے اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔ یہ بات ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ سعودی ثقافتی تشخص کے فروغ میں انکا کردار بہت بڑا ہے اور سعودی عرب مسلمانان عالم کا قبلہ بھی ہے ۔ اس حیثیت کا تحفظ بھی کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: