Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام عالم اور تہذیبوں کے میلے میں اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کی شرکت

ریاض۔۔ ۔ مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کے طلباءاور ان کے بچوں نے اقوا م عالم اور ان کے تہذیبوں کے میلے میں شرکت کرکے دھوم مچا دی۔ تمام شائقین نے طلباءاور ان کے بچوں کی شرکت پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 90 سے زیادہ ممالک کے 550 طلباء شریک ہوئے۔ میلے میں عالمی دسترخوان ، تاریخی مقامات ، نوادر کے ماڈلز اور سماجی پروگرام منعقد کئے گئے۔ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ ویلفیئر کے ڈین ڈاکٹر سامی الحیسونی نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ایام میں شائقین کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ میلے میں شریک ممالک میں پاکستان، ہندوستان، افغانستان، فلسطین، انڈونیشیا، مصر ، ایران، چین، نیپال، ملائیشیا سمیت تمام براعظم کے ممالک شامل ہیں۔ میلے میں بہت سارے بڑے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے 10 اول آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ پہلا انعام کار اور نقدی کی صورت میں پیش کیا جائیگا۔ 
 

شیئر: