Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کیپٹن مارول“ سینما گھروں کی زینت

امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی و ڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم” کیپٹن مارول “8مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے پریمیئر کے ایونٹ میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر رونقیں بکھیریں۔ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جواپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے ۔فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین،لی پیس،بین مینڈلسن،سیمیول ایل جیکسن اورجوڈ لاشامل ہیں۔

 

شیئر: