Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی دخل اندازیوں کی نگراں عرب کمیٹی کا قاہرہ میں اجلاس

قاہرہ ۔۔۔ عرب ممالک کے اندرون امور میں مداخلت کے امور کی نگراں عرب وزارتی کمیٹی نے بدھ کو قاہرہ میں اجلاس کیا۔ صدارت متحدہ عرب امارات نے کی۔ سعودی عرب ، مصر اور بحرین کے وزراءشریک ہوئے۔ سیکریٹری جنرل احمد ابو ا لغیط بھی اجلاس میں شامل تھے۔ کمیٹی کے ارکان نے عرب ممالک کے اندرونی امور میں ایران کی دخل اندازیوں ، ان سے سیاسی ابلاغی اور اقتصادی حوالوں سے نمٹنے کے طور طریقوں پر مشتمل جنرل سیکرٹریٹ کی رپورٹ پر بحث ہوئی جسے منظوری کیلئے عرب وزرائے خارجہ کی 151 ویں کانفرنس کے حوالے کردیا گیا۔ 
 

شیئر: