Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ،2 شہری زخمی

راولپنڈی.. کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے2 شہری زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق انڈین فورسز نے باغسر سیکٹر میں فائرنگ کی۔ 55سالہ عظمت بی بی اور 75سالہ باباجان زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج نے کشمیر میں شہری آبادی کونشانہ بنانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانے کے باوجود پاک فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانے کا انڈین دعویٰ جھوٹا ہے۔ پاک فوج سویلین آبادی کونشانہ نہ بنانے کے اخلاقی واصولی موقف پرکاربند ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ہرقیمت پر موثراور بھرپور جواب سے شہریوں کا دفاع کرے گی۔

شیئر: