Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین وژن 2030کی موثر اور اہم شریک

ریاض۔۔۔۔انسانی حقوق کے قومی ادارے کے سربراہ بندر العیبان نے کہاہے کہ خواتین سعودی وژن 2030میں موثر اور اہم شریک ہیں۔سعودی عرب انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے سلسلے میں نقطہ عروج تک پہنچنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ العیبان نے ریاض میں سعودی خواتین کو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیملی امور کی کونسل قائم کی ہے اور اس کی ایک کمیٹی امور نسواں کیلئے مختص کی گئی ہے۔ سعودی عرب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ،ان میں نمایاں ترین عدالتی احکام پر مشتمل دستاویز کا اجرا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تیل برآمدات میں سعودی عرب اول

شیئر: