Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی کی جانب سے 50ہزار پولیس اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم

نئی  دہلی۔۔۔۔ہندوستان کے سب سے مالدار اور دنیا کے 13ویں امیر ترین اورریلائنس انڈسٹریز   کے مالک مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کی خوشی میں ممبئی کے تقریباً 50ہزار پولیس اہلکاروںمیں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ممبئی کےپولیس اسٹیشن  کو امبانی خاندان کی جانب سےمٹھائی کے ڈبےکے ساتھ کارڈ بھی ہے جس پر مکیش ، انیتا اور بچوں کے نام سے نیک تمناؤں کی درخواست کی گئی ہے ۔ انیتا اورمکیش کے بیٹے آکاش اور ہیروں کے تاجر رسیل مہتا کی بیٹی شلوکا مہتا کی9 مارچ کو ممبئی میں شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔ایک پولیس کانسٹیبل نےبتایا کہ پولیس اسٹیشن سے مٹھائی کا ڈبہ موصول ہوا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ  امبانی خاندان کی طرف سے  بیٹے کی شادی کے موقع پربھیجا گیا ہے ۔ایک پولیس افسر نےکہا کہ دنیا کے 13ویں  سےدولتمند شخص نے جب اپنی خوشیوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی شریک کیا تو دلی خوشی ہوئی ۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔

شیئر: