Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کپور کا نیا ہیئر اسٹائل

بالی وڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کی حال ہی میں نئی تصویرسامنے آئی ہے جس میں وہ ایک نئے انداز سے نمایاں ہیں۔ میڈیا کے مطابق رشی کی اہلیہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ان کے بال قدرے چھوٹے ہیں ۔نیتو کا کہنا ہے کہ یہ رشی کا نیا ہیئر اسٹائل ہے جبکہ رشی کے جسمانی وزن میں بھی واضح کمی دیکھی جاسکتی ہے ۔رشی کپور ان دنوں کینسر کے علاج کیلئے نیویارک میں مقیم ہیں ۔خبرہے وہ جلد صحتیاب ہوکر واپس ہندوستان لوٹیں گے۔
 

شیئر: