Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان،چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس

  اسلام آباد...پاکستان ، چین اور افغانستان کا سہ فریقی مشاورتی اجلاس پیر کوکابل میں ہوگا۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ اجلاس میں سہ فریقی فورم میں فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق پیشرفت جائزہ لیاجائیگا ۔اسلام آبا دمیں وزارت خارجہ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی نمائندگی کابل میں پاکستان کے سفیر زاہد نصر اللہ خان کرینگے ۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان چین اور افغانستان کا وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی فورم 2017ءمیں قائم کیا گیا تھا۔چین کی کوششوں سے بننے والی سہ فریقی فورم کا مقصد اقتصادی تعاون کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری بھی ہے۔
 

شیئر: