Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: النکاسہ منڈی پر چھاپہ ، 11 غیر قانونی تارکین گرفتار

مکہ مکرمہ۔۔۔ یہاں المسفلہ بلدیہ کے افسران نے چھاپہ مار کر انکاسہ منڈی سے کئی ٹن سبزیاں ، گوشت اور مچھلیاں ضبط کرکے تلف کرا دیں۔ چھاپہ مہم میں گشتی فورس کے اہلکاروں کو بھی شامل کیاگیاتھا۔ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گیارہ تارکین وطن گرفتار کئے گئے۔ زائد المیعاد مچھلیاں، مرغیاں، گوشت اور سبزیاں بھاری مقدار میں ضبط کی گئیں۔ 25 سو کلوگرام سے زیادہ مچھلیاں اور 2 ہزار سے زیادہ مرغیاں شامل تھیں۔ تارکین کو الشمیسی ترحیل کے حوالے کردیاگیا۔ 
 
 

شیئر: