Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود کا امریکی مشیر قومی سلامتی سے رابطہ

  اسلام آباد..وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ پلوامہ واقعہ کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود نے کہا کہ نئی دہلی کی طرف سے 26 فروری کو کی جانے والی در اندازی نہ صرف پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی منافی تھی۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ہندوستانی پائلٹ کو ہندوستان واپس بھجوایا۔ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی واپس پہنچ چکے ہیں۔ 14 مارچ کو کرتارپور راہداری معاہدہ پر بات چیت کیلئے سرکاری وفد ہندوستان بھجوا رہے ہیں۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹنن نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستانی قیادت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیر خارجہ پومپیو شمالی کوریا کی قیادت کے ساتھ اہم مذاکرات میں مصروف تھے۔ اس کے باجود کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور ہند کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں بھی پاکستان کا کردار موثر رہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے حالیہ الیکشن کے باعث ہندوستان کی طرف سے جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے بھی آگاہ کیا ۔
 

شیئر: