Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہ

لاہور ...پنجاب اسمبلی کے اراکین ، اسپیکر ، ڈپٹی ا سپیکر ، وزرا ءاور وزیر اعلی کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنااضافہ کردیا گیا۔مخصوص شرائط کے ساتھ سابق وزرائے اعلیٰ کےلئے بھی مراعات کا اعلان کیا گیاہے ۔ اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83ہزار ماہانہ سے بڑھ کر2 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ بنیادی تنخواہ 18ہزار روپے سے بڑھ کر 80ہزار روپے ، ڈیلی الاونس ایک ہزار روپے سے بڑھ کر 4 ہزار روپے ، ہاﺅس رینٹ 29ہزار روپے سے بڑھاکر 50ہزار روپے کردیا گیا ۔ یوٹیلیٹی الاونس 6 ہزار روپے سے 20ہزار روپے ،مہمان داری الا10ہزارروپے سے بڑھا کر 20ہزار روپے ، اراکین اسمبلی کو دوران اجلاس 2ہزار روپے الاونس دیا جائے گا ۔ بل کے ذریعے وزیر اعلی ، وزرا ءاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں زیادہ اضافہ کیا گیا ۔وزیر اعلی پنجاب کی تنخواہ اور مراعات 59ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3 لاکھ 50ہزار روپے ، مہمان داری الاﺅنس 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 50ہزار روپے ، وزرا ءکی تنخواہ 45ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 85ہزار روپے ، مہمان داری الاونس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 40ہزار روپے ،ا سپیکرکی تنخواہ 59ہزار ر وپے سے بڑھا کر 1لاکھ 75ہزا ر روپے ، مہمان داری الاونس 12ہزا ر روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 38ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی ۔ڈپٹی اسپیکر کا مہمان داری الاونس 20ہزار روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے کردیا گیا ۔بل کے ذریعے مخصوص شرائط کے ساتھ سابق وزرائے اعلیٰ کےلئے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 2002ءکے عام انتخابات سے وزیرا علیٰ کا کم از کم 5 ماہ تک آفس سنبھالنے والے اس کے حق دار ہوں گے ۔ جس کے تحت انہیں 1300سی سی اور2500سی سی گاڑیاں، سیکیوری اہلکاروں سمیت دیگر عملہ بھی فراہم کیا جائے گا ۔سابق وزیر اعلیٰ کو گاڑی کے ساتھ 5 سیکیورٹی اہلکار اور ڈرائیور ،ایک ذاتی سیکرٹری اور2 جونیئر کلرکس ،ڈرائیور کے ہمراہ 1300گاڑی، ہر مہینے 10ہزار روپے ٹیلیفو ن الاﺅنس اور دوسرے کسی ضلع کا رہائشی ہونے اورلاہور میں کوئی گھر نہ ہونے کی صورت میں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ 

شیئر: