Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد رضا میراورسجل بہترین اداکار جوڑی کےلئے نامزد

پاکستان ٹی وی کی خوبصورت اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا پربہترین جوڑی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ نے ان اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے مثبت اورغیرمعمولی کام کی بدولت ایشیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بزایشیا میں زیادہ ترہندوستانی اداکار، اداکاراو¿ں اورہندوستانی ڈراموں کو مختلف کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے مقبول ڈرامے ”آنگن“ سے لوگوں کو گرویدہ کرنے والی احد رضا میراورسجل علی کی جوڑی بھی نامزدگیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ ہندوستانی ٹی وی کے ناموراداکاروں ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ، نکل اور سربھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔احد اورسجل کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی مختلف ہندوستانی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بزایشیا ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔

 

شیئر:

متعلقہ خبریں