Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی سمیت 4غیر ملکیوں کی مقامی اخبارات میں تشہیر

ریاض ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مصری شہریوں حنفی محمود ، فتحی عبدالمعطی، محی الدین عبداللطیف اور ہندوستانی شہری محمد شریف کو الخبر میں زائد المیعاد گوشت ذخیرہ اور فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے اور دمام میں فوجداری عدالت کی جانب سے فیصلہ صادر ہونے پر انکی تشہیر خود انکے خرچ پر مقامی اخبارات میں کرادی۔ ان چاروں پر 80ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔ گوشت کے کاروبار کا مرکز بند کردیا گیا۔انکے قبضے سے 100کلو گرام زائد المیعاد گوشت ضبط کیا گیا۔ گوشت ضبط کرکے تلف کرادیا گیا۔ 
 

شیئر: