Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پابندی وقت کامیابی کی وجہ بنی، عائزہ خان

 معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں بھی میں نے وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتی اور وہ اس بات کا تعین نہیں کر پاتی کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے لہٰذا طلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویشن کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔عائزہ خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور طالب علمی میںہی اپنے فنی سفر کا آغاز کردیا تھا اور اپنی تعلیم اور کریئر کو اولین ترجیح دی جس کی وجہ سے میں اس مقام پر ہوں اورمجھے اس مقام تک پہنچانے میں نیوپورٹس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مجھے فخر ہے کہ میں آج اپنی تعلیمی درسگاہ میں اپنے اساتذہ کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔ آج کی تقریب میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ جس انسٹیٹیوٹ سے میں نے تعلیم حاصل کی ، آج وہاں مجھے مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ نیوپورٹس سے چھٹی کی درخواست کی منظوری لے کر اپنی شوٹنگ پر جاتی تھی اور اکثر اوقات کام اور پڑھائی ساتھ لے کر چلتی تھی۔
 

شیئر: