Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طبیب کو لوٹنے والوں پر مقدمہ

 ڈبلن ۔۔۔ سعودی طبیب کو لوٹنے والوں پر آئرلینڈ کی فوجداری عدالت میں مقدمہ شروع کردیا گیا۔ ایک 14سالہ لڑکے نے اپنے دوستو ںکی مدد سے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کی سڑک پر دن دہاڑے وحشیانہ حملہ کرکے اس کی قیمتی اشیاءچھین لی تھیں اور فرار ہوگئے تھے۔ سعودی ڈاکٹر کو مکوں اور لاتوں سے مار مار کر زمین پر گرا دیا گیا تھا اور اسکی جیب سے قیمتی اشیاءنکال لی گئی تھیں۔ سعودی ڈاکٹر اگلے روز تقریب تقسیم اسنا د میں بھی شرکت نہیں کرسکا او رشدید زخمی ہوجانے کے باعث متعینہ تاریخوں میں سعودی عرب بھی واپس نہیں جاسکا تھا۔ سبق کے مطابق یہ واقعہ نومبر 2018ءمیں پیش آیا تھا۔ آئرلینڈ کی عدالت نے حملہ آوروں کو ضمانت پر عارضی رہائی دیدی ہے۔ ان پر چوری، دھوکہ دہی اور جارحیت جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ایک اطلاع کے مطابق آئرلینڈ پولیس کا کہناہے کہ سرغنہ نے دیگر 3افراد پر بھی حملہ کیا تھا اور انہوں نے بھی پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔ 

شیئر: