Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور فریال نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

کراچی...سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورنے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔سابق صدر اور فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں 2درخواستیں دائر کی گئیں۔ایک میں انہوں نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ بینکنگ کورٹ کا مقدمہ منتقلی کے احکامات غیرقانونی ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ منتقلی کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ دوسری درخواست میں آصف زرداری اور فریال تالپورنے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت طلب کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ 20 مارچ کو نیب نے۔ طلب کیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت دی جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کے خلاف کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا۔ آصف علی زرداری، ہمشیرہ فریال تالپور، نمر مجید اور ذوالقرنین مجید سمیت علی مجید کی عبوری ضمانتیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مارچ کو طلب کیا ہے۔ 

شیئر: