Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کا واقعہ مکہ کا نہیں سلواکیہ کا ہے

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مقدس شہر میں محکمہ ٹریفک کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ پہاڑی سرنگ میں گاڑی کے عجیب و غریب انداز میں لہرانے والا واقعہ مکہ مکرمہ نہیں بلکہ سلواکیہ کا ہے۔ محکمے نے مذکورہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اُس وڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گاڑی مکہ مکرمہ کی ایک پہاڑی سرنگ میں لہراتی ہوئی دیکھی جارہی ہے۔ محکمے کے عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ سلواکیہ میں بھی یہ واقعہ کافی پہلے پیش آیا تھا۔ اس سے پہلے ایک بار اور اسی قسم کا وڈیو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیاتھاا ور اسو قت بھی اسکی تردید کی گئی تھی۔
 

شیئر: