Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے ریاض اور ابو ظبی کو میزائل حملوں کی دھمکی دیدی

صنعا ۔۔۔ حوثی باغیوں نے دھمکیوں کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔ انہوں نے ریاض اور ابو ظبی کو میزائل حملوں کی دھمکی دے دی۔ حوثیوں کاد عویٰ ہے کہ ان کے پاس اپنی اس دھمکی کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے ٹیکنالوجی بھی ہے اور میزائل بھی۔ انہوں نے گزشتہ 4برسوں کے دوران بحر احمر میں 17 دہشت گرد حملوں کا اعتراف بھی کرلیا۔ حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع نے صنعاءمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس سعودی عرب کی فوجی چھاﺅنیوں اور دسیوں عسکری مراکز کی فضائی تصاویر موجود ہیں۔ ڈرون کے ذریعے ان میں سے کسی کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور ابوظبی تک ہماری افواج کارروائی کرسکتی ہیں۔ حملہ آور جدید طیارے تیار کرلئے گئے ہیں جلد ہی آپریشن میں شامل ہوجائیں گے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بتایا کہ وہ اپنے یہاں میزائل 100 فیصد تیار کرسکتے ہیں۔ عسکری مبصرین اور عالمی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کو حال ہی میں سیکڑوں ڈرون ایران نے بھیجے ہیں۔ 
 

شیئر: