Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ،ندیم بیگ

سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ،اسی لئے مطمئن ہوں ، نوجوانوں سے کہوں گا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو وقت کی قدر کرو کیونکہ ایسا نہ کرنے والے پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں اور کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچاﺅں اور یہ کسی شخص کو جانچنے کےلئے بڑا پیمانہ ہے ۔ وقت کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کی کوشش کی ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے والے ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں ۔میں نے زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی، میں رہنمائی کے لئے تیار ہوںگا ۔
 

شیئر: