Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاش مشاعر مقدسہ کے پہاڑ اور حاجیوں کی گزرگاہیں پھولوں سے سج جائیں، خالد الفیصل

مکہ مکرمہ۔۔۔ گورنر خالد الفیصل نے منگل کو مکہ مکرمہ میں پھولوں کے میلے کا افتتاح کردیا۔ اس کا اہتمام مزدلفہ میں کیاگیا ہے جہاں پھولوں سے 185 میٹر طویل اور 45 میٹر چوڑا اسلامی طرز کا قالین بنایا گیا ہے۔ انواع و اقسام کے پھول استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ مکہ مکرمہ میں اپنی نوعیت کا پہلا پھول میلہ ہے۔ سبق کے مطابق اس موقع پر خالد الفیصل نے حاضرین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ پھول میلہ دیکھ کر میری یہی آرزو ہے کہ کاش مشاعر مقدسہ کے پہاڑ اور حجاج کرام کی گزر گاہیں پھولوں سے سج جائیں۔ مجھے امید ہے کہ مقدس شہر کی میونسپلٹی اور مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ ڈویلپمنٹ رائل اتھارٹی میرے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔ پھولوں کے میلے میںبچوں کے کھلونوں اور جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ شائقین کو تحائف پیش کئے جارہے ہیں۔ تفریحی تھیٹر بھی قائم کیاگیا ہے۔ دستی مصنوعات تیار کرنے والے خاندانوں کیلئے متعدد گوشے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس کا سلسلہ 16 رجب تک جاری رہے گا۔ مکہ میونسپلٹی نے پھول میلے کیلئے مزدلفہ کا انتخاب بالقصد کیا ہے۔ یہ مقدس شہر سے قریب ہے۔ پہنچنا آسان ہے۔ جملہ سہولتوں سے آراستہ ہے۔ شجر کاری اور کھیتی باڑی کیلئے مثالی ماحول مہیا ہے۔ پھول میلے کی بدولت مشاعر مقدسہ میں مختلف خدمات کا تعارف بھی باآسانی ہوجائے گا۔ یہاں میدان عرفات میں جبل رحمہ سے لے کر منیٰ سے ہوتے ہوئے مزدلفہ تک پیدل چلنے والوں کا راستہ ہے اسی طرح مشاعر مقدسہ میں رفاہ عام کے مختلف وسائل سب کیلئے مہیا ہیں۔ زائرین اور شائقین سال بھر ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
 

شیئر: