Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈین گلوکارہ ایورل کی عبایامیں تصویر نے دھوم مچادی

معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لاوین متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں ،جہاں انہوں نے سالانہ ”اسپیشل اولمپکس“ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ اس دوران وہ اپنی مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہیں۔ان میں سے ایک تصویرمیں انہوں نے ایسا لباس پہن رکھا تھا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی۔ویب سائٹ کے مطابق اس تصویر میں ایورل لاوین نے مکمل طور پر مسلم خاتون کا روپ اپنا رکھا تھا۔انہوں نے سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا اور عبایا پہن رکھا تھا۔یہ تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ وائرل ہو گئی اور صارفین اپنے کمنٹس میں گلوکارہ کی تعریف کرنے لگے۔
 

شیئر: