Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کیا کہا؟

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وز یر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کیا ہے ۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن سے گفتگو کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملوں کی شدید مذمت کی اور 50 مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے نازک موقع پر صورتحال کو احسن انداز میں سنبھالنے، حکام کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے اور مربوط اقدامات اٹھانے سمیت نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم کے مسلمانوں کے لئے احترام رکھنے پر ان کی تعریف کی۔ عمران خان نے اپنی نیوزی لینڈر ہم منصب سے کہا کہ وہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے بہادرانہ فیصلوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان میں کئی لوگوں کے دل جیت لئے۔انہوں نے جیسنڈا آرڈرن کو باور کروایا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے۔ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آکلینڈ اس وقت صدمے سے دوچار ہے۔انہوں نے عمران خان کو دہشت گرد حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس میں خود کار نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی شامل ہے۔جیسنڈا نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں پاکستانیوں کی قربانیوں بالخصوص نعیم راشد کی بہادری کا بھی اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک قومی ترقی میں مسلمانوں کے حصے کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان کی آزادی اور حفاظت ی بھی ضمانت دیتا ہے۔ عمران خان نے وز یر ِاعظم جیسنڈا آرڈرن کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔

شیئر: