Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’العلاء 2035ء ‘‘میں!

ریاض ۔۔۔العلاء رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر المدنی نے بتایا کہ سعودی عرب العلاء کو اہم ترین سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔سبق کے مطابق 2035ء تک 20ارب ڈالر کا سرمایہ العلاء میں لگایا جائیگا ۔ سرمایہ کاروں کو اس کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔ 2019ء کے اختتام سے قبل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو العلاء بلا کر منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دی جائیگی۔العلاء سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے ۔ یہ دنیا کے قدیم تمدنوں میں سے ایک کا آئینہ دار ہے ۔ 

شیئر: