Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم پاکستان پر سعودی قیادت کی مبارکباد

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر ڈاکٹرعارف علوی کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد دیدی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے بردار عوام کےلئے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر کیلئے خیر سگالی کے جذبات پیش کئے۔سبق کے مطابق ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو یوم پاکستان کی مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔
 

شیئر: