Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن و خوشحالی کی بنیادپر نئے تعلقات شروع کریں

اسلام آباد ... وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے تہنیتی پیغام کا خیر مقدم کیا ہے ۔ جوابی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یومِ پاکستان کی خوشیاں سمیٹنے کیساتھ ہم تمام تصفیہ طلب مسائل خصوصاً کشمیر جیسے مرکزی تنازع کے حل کیلئے ہند سے جامع مذاکرات شروع کریں اور اپنے لوگوں کیلئے امن و خوشحالی کی بنیاد پر نئے تعلقات کا آغاز کریں۔

قبل ازیں عمران خان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام موصول ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو "یوم پاکستان" کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔مودی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام تشدد اور دہشت گردی سے پاک ایک جمہوری، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال خطے کیلئے باہم ملکر کام کریں۔واضح رہے کہ حالیہ پاک،ہند کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم مودی سے رابطے کی کوشش کی لیکن بات نہیں ہوسکی۔

شیئر: