Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے ایف 17طیاروں کی خریداری میں ملائیشیا کی دلچسپی

اسلام آباد....پاکستان اور ملائیشیا نے 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دئیے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ملائیشیا نے جے ایف 17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملائیشیا نے پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔پاکستان دفاعی نمائش میں جے ایف 17طیاروں کی نمائش کرے گا۔پاکستان ملائیشیا کو ٹینک شکن میزائل برآمد کرنے کے معاہدے پر جلد عمل کرے گا۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے پاکستان کے حلال گوشت اور چاول خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔دونوں ممالک کے مابین بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داودنے بتایا کہ پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ معاہدے پاکستان کی جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اے ایس ای اے این کی رکنیت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملائیشیا سے آنے والے کاروباری افراد نے دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ملائیشین کاروباری افراد توانائی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: