Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موٹر سائیکل چلانے کے ضوابط طے کئے جائینگے

ریاض ۔۔۔۔ سعودی عرب میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومتی ادارے اس سے متعلق ضوابط تیار کررہے ہیں۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق مختلف گورنریٹ، پولیس ، محکمہ ٹریفک ، وزارت تجارت او رمیونسپلپٹی کے اداروں کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو موٹر بائیک کے حوالے سے ضوابط طے کریگی۔ ذرائع نے بتایا کہ موٹر بائیک کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حادثا ت میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی موٹر سائیکلوں کیلئے ضوابط طے کئے جائیں۔ کمیٹی ضوابط کا مسودہ تیار کرکے وزارت داخلہ کو پیش کریگی۔

شیئر: