Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی دیانتداری پر شبہ نہیں،ثاقب نثار

  اوٹاوا ...کینیڈا میں ڈیم  فنڈز میں مزید 4 لاکھ 25 ہزار786 ڈالر کے عطیات جمع ہو گئے ۔ہفتہ کو کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے یوم پاکستان پر منفرد انداز اپناتے ہوئے ڈیم فنڈ میں عطیات دیکر وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔ تقریب میں سینٹر فیصل جاوید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شریک ہوئے۔ اس سے پہلے مونٹریال، ٹورنٹو اور اوٹاوہ میں بھی ایسی تقریبات ہوچکی ہیں۔ کلرجی سٹی میں ہونیوالی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے 30000 اور 35000 ڈالرمیں نیلام ہوئے۔ کینیڈا میں اب تک 20 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا۔ سپریم کورٹ احکامات کو ماننا سول اور فوجی اداروں پر لازم ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شبہ نہیں ۔ اس کے باوجود ڈیم فنڈ کے استعمال کا طریقہ بہت محفوظ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ ڈیم ان کی زمینوں پر بننا ہے۔ ان کی قربانی سب سے بڑی ہے۔ 

شیئر: