Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روایتی طریقے چھوڑ کر جدت اپنانی ہوگی، نسیم وکی

نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ جب تک اسٹیج ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو کہانی کی سمجھ آئے گی اور نہ ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ میرے خیال میں اسٹیج ڈرامے کا کہانی کے مطابق سیٹ تیار کرنا سب سے لازمی جزو ہے لیکن آج بھیڑ چال کے اس دور میں ایک ہی سیٹ پر درجنوں ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں۔ میں نے جب سے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ہے، میں اپنے ہر ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ تبدیل کرتا ہوں جس سے نہ صرف اچھا تاثر ملتاہے بلکہ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوں کو کہانی کی بھی سمجھ آتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اسٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت اپنانی ہوگی۔

 

شیئر: