Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچے نے خودکشی کیوں کی؟

ریاض ۔۔۔ پبلک پراسیکیوشن نے موبائل چارجر وائر گردن میں ڈال کر ملبوسات کی الماری کے دروازے سے لٹک کر خودکشی کے واقعہ کا راز دریافت کرلیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ جس روز 11سالہ بچے نے خودکشی کی اس روز اس نے یو ٹیوب کے اپنے اکاﺅنٹ سے 3وڈیو کلپ دیکھے تھے۔ یہ کلپ جنات اور غیر آباد مکانات کی کہانیوں پر مشتمل تھے۔ علاوہ ازیں بچے کے ریکارڈ سے پوگجی کھیل بھی برآمد ہوا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ خودکشی کرنے والا بچہ وڈیو گیمز کا دیوانہ تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کی موت خودکشی کا نتیجہ تھی۔
 

شیئر: