Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردوں کا سرد خانہ بند کیوں ہوا؟

جدہ ۔۔۔ اللیث اسپتال میں مردوں کا سرد خانہ بند کردیا گیا تھا۔ اسکی وجہ سے ایک معمر خاتون کی تدفین میں تاخیر واقع ہوئی۔ تجہیز و تکفین میں شرکت کیلئے آنے والوں نے سخت سست باتیں کیں۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ میں یہ بات بھی اڑا دی گئی کہ سرد خانے کی چابی نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ صورتحال پیش آئی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ محکمہ صحت نے اسکی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ وہ نہیں جو اچھال دیا گیا ہے ،حقیقت یہ ہے کہ بوڑھی خاتون کی میت شام 6بجکر25منٹ پر اسپتال لائی گئی تھی۔ مقررہ پروگرام کے مطابق سرد خانے میں میت رکھنے سے قبل اسکا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ اہل خانہ اس بات پر بضد تھے کہ طبی معائنہ سیکشن کے بجائے گاڑی میں ہی کیا جائے۔ سمجھنے سمجھانے میں20منٹ سے زیادہ کا وقت گزر گیا۔ 6بجکر 45منٹ پر میت کو سیکشن میں لایا گیا اور آدھے گھنٹے میں رپورٹ تیار کردی گئی۔ محکمے کا کہناہے کہ اس موقع پر سرد خانے کے اہلکار کی 2گھنٹے تک غیر موجودگی کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔ 
 

شیئر: