Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتیں

لاہور... وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی اورانسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوملک میں سرمایہ کاری کی غرض سے سازگارماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمینوں کے قبضے سے متعلق کیسوں کی ہنگامی بنیادوں پرسماعت کے لئے عدالتیں قائم کرے گی۔ اس حوالے سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حکومت اس مسئلے پرقانون سازی بھی کرے گی ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیزفاﺅنڈیشن کومزیدفعال بنایاجائے گا ۔اس کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل کئے جائیں گے جو ایک دہائی سے تعطل کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے2منصوبوں پرپہلے ہی کام شروع ہوچکاہے۔ دوسرے منصوبے پربھی کام 3 ماہ کے اندرشروع ہوجائے گا۔ زلفی بخاری نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے سیاحت کو پرکشش بنانے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کا فیصلہ نیشنل ٹورازم کو آرڈی نیشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 155 ملکوں کو پاکستان آمد پر ویزا کی توسیع کی سہولت سے دنیا تک یہ واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں ، تاجروں اور سیاحوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ عالمی اداروں کو بھی ٹورازم ٹاسک فورس میں شامل کیا جائے گا۔

شیئر: