Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال امتیاز ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا، اداکارہ ریما

لالی وڈ کی اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ میںنے ہلال امتیازملنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔فلم کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر حکومت کی جانب سے ملنے والے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پر جہاں دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے نیک تمناﺅں کے پیغام مل رہے ہیں وہیں ساتھی فنکاروں شان، ماہرہ خان، افضل خان ریمبو، صاحبہ، ہمایوں سعید، انجمن ، مدیحہ شاہ اور سنگیتا سمیت دیگر نے مبارکباد دینے کے ساتھ کہا کہ بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جو ثابت قدمی کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرتے ہیں۔ریما نے کہا کہ اعزاز پانے کے بعد جو خوشی محسوس کر رہی ہوں اس کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ دنیا بھر سے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس پرمیں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لوگوں کے پیار اور اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے کے بعد میرے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ا

شیئر: