Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس اور بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوگا

  اسلام آباد....وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیا ہے۔پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی ہے جس سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ‘خلا’ کم ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف مشن چیف تعارفی دورے پر منگل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا لیکن اس مد میں دی جانے والی سبسڈی یک دم ختم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشارئیے طے کریں گے۔انہوں کہ آئی ایم ایف سے پروگرام پر جلد معاہدہ ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف مشن چیف سے تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔

شیئر: