Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتناک”یو ایس “کی امریکی باکس آفس پرپہلی پوزیشن

امریکی باکس آفس پر دہشتناک فلم ”Us“ نے تہلکہ مچادیا۔9ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن سنبھال لی جبکہ کیپٹن مارول دوسرے اور ونڈر پارک تیسرے نمبر پر رہیں۔” Us“ کی کہانی ایک سیاہ فام خاندان کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار واقعات کے نرغے میں آگیا ہے۔فلم اوپننگ ویک اینڈ پر 70.25ملین ڈالر یعنی 9 ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔ڈزنی کی سپر ہیرو فلم کیپٹن مارول، 35 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی، فلم تین ہفتوں میں 321ملین ڈالر کما چکی ہے۔ونڈر لینڈ 30 ملین ڈالر کا بزنس کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔
 

شیئر: