Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو اپیل میں بھی ریلیف ملے گا؟

اسلام آباد ... سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے جو جھوٹ وزیر اعظم اور ان کے چمچوں نے بولے اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کے کم ظرف ہونے پر معافی تو مانگنا بنتا ہے۔مجھے امید ہے اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا اور کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ عدالت کے فیصلے میں نواز شریف کو ریلیف ملا ہے۔ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ۔ ہماری اولین ترجیح یہی تھی کہ نواز شریف علاج کی سہولت حاصل کر سکیں۔پنجاب اور وفاقی حکومت کی کوشش کے باوجود عدالت نے ریلیف دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سیاسی مقاصد کے لئے سیاسی لیڈر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی کہ نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا ۔ نواز شریف کی صحت متاثر ہو رہی ہے ۔سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند سمجھتا ہوں۔ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تمام تحفظات عدالت میں پیش کئے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے 6 ہفتے کا ریلیف دیا گیا ۔میاں صاحب کو تناوسے پاک ماحول دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر مریم اور نگزیب نے کہاکہ عدالت میں ثابت ہوا پنجاب حکومت میاں صاحب کے علاج کی سہو لتیں نہیں دے رہی ۔ یہ ثابت ہوا کہ میاں صاحب نے کسی بھی وقت طبعی سہو لتوں کو مسترد نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ جوکہتے تھے نوازشریف لندن جانا چاہتے ہیں وہ معافی مانگیں۔ 

شیئر: