ریما ا ور مہوش نے کون سا کارنامہ انجام دیا،میرا

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے فلم ” پنجاب نہیں جاﺅں گی “کے بعد کون سا ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ سینئرز کو نظر انداز کر کے انہیں صدارتی اعزاز ات سے نوازا گیا ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں کسی کو ایوارڈ ملنے کے خلاف نہیں لیکن اعلیٰ سرکاری اعزازات کی نامزدگی میں خدمات کو مد نظر رکھا جانا چاہئے ۔ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایسے درجنوںفنکارو موجود ہیں جو کئی دہائیوں سے فن کےلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں ان اعزازات کےلئے نامزد نہیں کیا گیا ۔ میں فلم انڈسٹری کےلئے جتنی کاوشیں کر سکتی ہوں، کر رہی ہوں۔

 

شیئر: