Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے سعودی مخالف ایرانی اکاﺅنٹ بند کردیئے

جدہ ۔۔۔ فیس بک نے ایران کے بل پر چلائے جانے والے 300سے زیادہ فرضی اکاﺅنٹ اور انسٹا گرام بند کردیئے۔ ان اکاﺅنٹس کے توسط سے سعودی عرب اور امریکہ کے خلاف من گھڑت کہانیاں اور جھوٹے قصے پھیلائے جارہے تھے۔عکاظ اخبار نے فوربس میگزین کے حوالے سے بتایا کہ فیس بک میں سائبر سیکیورٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ فرضی اکاﺅنٹس کے صفحات پر ایرانی کہانیاں تسلسل کے ساتھ بہت ہی بھیانک انداز میں پیش کی جارہی تھیں۔مشرق وسطیٰ میں امریکہ اورسعودی عرب کے خلاف من گھڑت کہانیاں پھیلائی جارہی تھیں۔ سب سے زیادہ اکاﺅنٹ ایران کے ختم کئے گئے ہیں۔یہ اکاﺅنٹ مشرق وسطیٰ کے ممالک، کشمیر اور شمالی افریقہ سے کنٹرول کئے جارہے تھے۔263اکاﺅنٹ اور انسٹا گرام کے 57اکاﺅنٹ بند کئے گئے۔
 

شیئر: