Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں ارتھ آور منایا گیا

مکہ مکرمہ ۔۔۔ دنیا بھر کی طرح مملکت میں بھی ارتھ آور منایا گیا ۔ مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں کی بلدیہ نے بیشتر شاہراہوں اور مرکزی عمارتوں کی لائٹیں 60 منٹ تک بند رکھیں ۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کی بلدیہ نے ارتھ آور کے پر بلدیہ کے مرکزی دفتر سمیت 37 عمارتوں اور بلدیہ کے ریجنل اداروں کی لائٹیں بند کر دیں ۔ امسال پہلی مرتبہ مکہ بلدیہ کی جانب سے ارتھ آور کے موقع پر 37 عمارتوں کی لائٹیں بند رکھی گئی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں صرف بلدیہ کے مرکزی دفتر کی لائٹیں ہی بجھائی جاتی تھیں ۔ مشاعر مقدسہ میں اسٹریٹ لائٹیں بھی ایک گھنٹے تک کیلئے بند رکھی گئیں ۔ توانائی بچائو کی عالمی مہم میں مملکت کے متعددشہروں میں مقیم افراد نے بھی بھرپور حصہ لیا ۔
الباحہ ریجن میں بھی ارتھ آور کے موقع پر ایک گھنٹے کیلئے متعدد مقامات اور شاہراہوں پر لائٹیں بند کر دی گئیں۔ اس سے الباحہ ریجن کے میئر ڈاکٹر علی السواط  نے بتایاکہ عالمی ارتھ آور کا مقصد توانائی کی بچت ہے ۔ الباحہ میں بھی ایک گھنٹے کے لئے لائٹیں بند رکھ کر اس مہم میں شریک ہیں ۔ 

شیئر: