Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انڈین طیارے گرانے کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا‘

راولپنڈی...پاک فوج کے ترجما ن میجر جنرل آصف غفور نے پاک، ہند کشیدگی کے دوران کنٹرول لائن پر ایف16 طیاروں کے استعمال کا دعوی پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی طیارے گرانے کا 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
پیر کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پاکستان فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی،بعد میں جب2 ہندوستانی جہازوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ہندوستانی فضائیہ نے کسی پاکستانی ایف16 کو نشانہ نہیں بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ2 ہندوستانی جہازوں کو ایف 16 نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے۔ پاک فضائیہ نے دونوں ہندوستانی طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جب ہندوستانی طیارے آئے تو فضائیہ کے تمام طیارے بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے دفاع کے لئے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔
 

شیئر: